0

ہانیہ عامر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

مکہ المکرمہ: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی چوٹی کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے کئی ڈراموں، ڈرامہ سیریل میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ میرے ہمسفر کی زبردست کامیابی کے بعد وہ ہندوستان میں بھی کافی مقبول ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اکثر اپنی دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے انسٹاگرام پر بھی ان کے 12.9 ملین فالوورز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں