0

عزیز بہو کیٹ کے حوصلے پر مجھے فخر ہے، بادشاہ چارلس

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کا کہنا ہے کہ مجھے پیاری بہو کیٹ کی ہمت پر فخر ہے۔کنگ چارلس نے تصدیق کی کہ 42 سالہ شہزادی کیٹ مڈلٹن بھی کینسر میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کینسر میں مبتلا کیٹ مڈلٹن کے بیان پر اپنا ردعمل دیا۔بکنگھم پیلس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بادشاہ کو “کیٹ نے جس جرات کے ساتھ بات کی اس پر فخر ہے”۔ہیری اور میگھن نے بھی کیٹ مڈلٹن کی صحت یابی کے لیے اپنی خواہشات کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ 75 سالہ بادشاہ چارلس بھی کینسر سے لڑ رہے ہیں۔کنگ چارلس اور شہزادی کیٹ نے پچھلا ہفتہ ایک ساتھ ہسپتال میں گزارا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں