0

کیا علی امین گنڈا پور نے پشتو فلموں پر پابندی عائد کر دی ؟ اصل حقیقت سامنے آ گئی

پشاور(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر افواہیں گرم ہیں کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے پشتو فلموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم اب حقیقت سامنے آگئی، وزیراعلیٰ نے ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ بلکہ یہ تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔ 7 مارچ کو ایک فیس بک صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’علی امین گنڈا پور نے فحاشی اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے خیبرپختونخوا میں پشتو فلموں پر پابندی لگا دی ہے‘۔ اسے 4 ہزار سے زائد مرتبہ لائیک اور 159 مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں