0

کس شہر کے لوگ مہنگی ترین پیاز خریدنے پر مجبور ہیں، ریٹ کہاںتک جا پہنچا؟جانیں

اسلام آباد: اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیاز کی قیمت 340 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جس کے بعد یہاں کے شہری ملک کی مہنگی ترین پیاز خریدنے پر مجبور ہیں۔ برآمدات پر پابندی کے باوجود پیاز نے ٹرپل سنچری کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں پیاز کی قیمت 340 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جو راولپنڈی اور اسلام آباد میں ریکارڈ کی گئی۔ پشاور میں پیاز 310 روپے فی کلو، سیالکوٹ اور لاہور میں پیاز 280 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔ گوجرانوالہ میں 260 روپے اور کراچی میں 250 روپے فی کلو۔ اعداد و شمار کے مطابق سرگودھا، ملتان اور حیدرآباد میں پیاز 240 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔بہاولپور میں 230، کوئٹہ اور فیصل آباد میں 210 اور بنوں اور خضدار میں 250۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں