0

عید تک مارکیٹس رات کتنے بجے تک کھلی رہیں گی؟ شہریوںکے لیے بڑی خبر آگئی

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے عید تک بازاروں کو رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی جب کہ ہفتہ اور اتوار کی صبح ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔ بازاروں کو رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے ہفتے اور اتوار کو دن ایک بجے تک مارکیٹیں کھلی رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ممبر واٹر کمیشن نے کہا کہ ریسٹورنٹ مالکان چیکنگ عملے کو اندر جانے نہیں دیتے، ایک ریسٹورنٹ مالک نے عملے کے کاغذات پھاڑ دیے، جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اس قسم کا رویہ قابل برداشت نہیں، بدتمیزی کرنے والے کو ڈھونڈ کر پیش کریں۔ واٹر کمیشن نے کہا کہ تولنٹن مارکیٹ میں متعلقہ محکموں کی ذیلی کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں، وہ صبح مرغیاں لانے والے ٹرکوں کو چیک کریں گی، کوشش کی جارہی ہے کہ تولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں فروخت نہ ہوں۔ جس پر عدالت نے کہا کہ ایس او پیز بنائے گئے۔ ایپلی کیشن سے صورتحال میں مزید بہتری آئے گی، پارکوں میں پودے اور درخت نہری پانی سے لگائے جائیں، پی ایچ اے زیر زمین پانی کی ٹینکیوں کا پانی بھی استعمال کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں