0

آئی ایم ایفنےنئے پروگرام کیلیے حکومت سے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ِ،خبر پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیںگے

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت سے نئے پروگرام کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے جب کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس کا گھومتا ہوا کریڈٹ منجمد کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے بجلی اور گیس کی چوری کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومتی ڈسکوز کا انتظام نجی شعبے کے حوالے کرنے کے لیے ٹائم فریم مانگ لیا ہے۔آئی ایم ایف نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ نقصان والے علاقوں میں بجلی کے بل کی وصولی کو آؤٹ سورس کرے۔ آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پلانٹس کو مقامی گیس کی فراہمی بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے عملے کی بجائے ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ حکام نے آئی ایم ایف کو رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف کو زراعت، دکانوں اور رئیل اسٹیٹ سے مکمل ٹیکس وصولی کے عمل پر بریفنگ دی گئی۔ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے رئیل اسٹیٹ اور ریٹیلرز سے ٹیکس وصولی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں