0

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری، ایک کلو گھی کی قیمت میں 30روپے کمی

یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک کلو گھی کی قیمت 30 روپے کمی سے 365 روپے سے کم کر کے 335 روپے کر دی گئی۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلو گھی کی نئی قیمت کا اطلاق کل سے ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج میں مزید 5 ارب روپے کی منظوری دی تھی جو 7 ارب روپے سے بڑھ کر 12 ارب روپے ہوگئی تھی جس کے تحت ایک کلو گھی کی قیمت میں فوری طور پر 30 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں