0

بینک آج سے زکوۃ کی کٹوتی کریں گے، کن کھاتوں سے رقم کی کٹوتی کی جائیگی؟جانیں

ملک بھر کے بینک آج کھاتوں سے زکوٰۃ کاٹ لیں گے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق اس سال زکوٰۃ کی رقم 10 ارب روپے ہے۔ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کاٹی جائے گی۔ واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بینکوں میں موجود کرنٹ ڈپازٹس سے زکوٰۃ کی رقم کاٹی جا رہی ہے۔ اس سال کمرشل بینکوں کے کھاتوں میں 1 لاکھ 35 ہزار 179 روپے یا اس سے زائد رقم ہونے پر زکوٰۃ کاٹی جائے گی۔وزارت مذہبی امور نے زکوٰۃ کا مکمل نصاب جاری کر دیا۔ یکم رمضان کو بینک کھاتوں میں موجود رقوم سے زکوٰۃ کاٹی جاتی ہے۔ اسلامی شریعت کے مطابق زکوٰۃ سال کے آخر میں ادا کرنی ہے۔ سال گزرنے کا مطلب یہ ہے کہ سال کے شروع اور آخر میں نصاب اس شخص کے قبضے میں ہے، درمیانی مدت میں آنے اور جانے والی رقم کا حساب نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں