0

رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گیس اور بجلی کمپنیوں نے لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کر لیا جس کے مطابق رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سحر اور تراویح کے دوران بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے گی اور افطار اور سحری کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ وزارت توانائی نے گیس اور بجلی کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔ دوسری جانب بجلی اور گیس کی تقسیم کار کمپنیوں نے بھی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں