0

امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 5 فیصد اضافہ

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ماہ میں 2.4 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بھیجا گیا۔ . گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.05 ارب ڈالر بھیجے گئے تھے۔ فروری میں امریکہ سے ترسیلات زر کا حجم 287 ملین ڈالر تھا۔ یہ گزشتہ فروری کے 220 ملین ڈالر سے 31 فیصد اضافہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں