0

چینی صدر نے پاکستان کے نو منتخب صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد

چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے نو منتخب صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد دی ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے آصف علی زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ مشترکہ مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ صدر شی نے کہا کہ پاک چین دوستی تاریخ کا انتخاب اور دونوں ممالک کے عوام کا قیمتی خزانہ ہے۔شی نے کہا کہ بدلتی ہوئی دنیا میں پاک چین دوستی کی سٹریٹجک اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، چین اور پاکستان اچھے پڑوسی اور دوست ہیں۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ سی پیک صدر زرداری کے ساتھ ہماری دوستی اور تعاون کا ثمر ہے۔ ہم مل کر اس تعاون کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں