0

وزیراعظم کا رمضان پیکیج، آٹا، گھی کی سستی قیمتیں،شہری خوشی سے نہال

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے رمضان المبارک 2024 میں ملک کے غریب و متوسط طبقے کیلئے 7.5 ارب روپے کی سبسڈی پر مبنی تاریخی رمضان ریلف پیکیج کی منظوری دے دی۔رمضان المبارک میں ملک بھر میں 3 کروڑ 96 لاکھ سے زائد خاندانوں کو اشیاءِ خورونوش سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں۔بینظیر انکم سپورٹ پوروگرام کے تحت اہل 88 فیصد خاندانوں کو آٹا، چاول، دالیں، گھی، خوردنی تیل، چینی، دودھ سمیت 19 اشیاءِ خورونوش بازار سے بارعایت فراہم کی جارہی ہیں۔آٹے کے 20 کلو تھیلے پر 77 روپے فی کلو اور گھی پر 70 روپے فی کلو سبسڈی دی جارہی ہے۔اعظم کا رمضان ریلیف پیکیج ملک بھر میں قائم 4 ہزار 775 یوٹیلیٹی اسٹور کے ذریعے مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ ملک بھر میں وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے جو چاند رات تک جاری رہے گی۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں غریب و متوسط خاندانوں کو اشیاءِ خورونوش کی بازار سے کم قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، رمضان ریلیف پیکیج میں فراہم کی جانے والی اشیاءِ خورونوش کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں، رمضان پیکیج میں تقسیم کی جانے والی اشیاء کے معیار کی کڑی نگرانی کی جائے یقینی بنایا جائے کہ رمضان پیکیج کے حصول کیلئے آنے والے مستحق افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان پیکیج بالخصوص سستے آٹے کی تقسیم کیلئے کاونٹرز میں اضافہ اور موبائل یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دیگر اشیاءِ ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائی جائے، رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے غریب و متوسط طبقے کے لوگوں تک اسکی مکمل رہنمائی پہنچائی جائے تاکہ انہیں پیکیج کے تحت اشیاء کے بروقت حصول میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں