0

صحیفہ جبار نے کراچی کے پکوانوں کو ملک کے بہترین پکوان قرار دیدیا

لاہور سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے کہا ہے کہ کراچی کے پکوان ملک کے بہترین پکوان ہیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کرتے ہوئے کراچی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پہنچ کر ایئر پورٹ سے ہوٹل جانے تک دوران سفر میری امنگوں، خوابوں اور کچھ بڑا حاصل کرنے کی خواہشات بڑھتی چلی گئیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں واقعی اس شہر اور اس کے لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے مواقع فراہم کئے۔انہوں نے کراچی کے پکوان کو ملک کے بہترین پکوان قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میں کراچی کے کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے پرجوش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں