0

رمضان المبارک قریب،عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بھی پریشان ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ

کراچی، شہر بھر میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ایک بار پھر غیر اعلانیہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایک طرف جب رمضان المبارک قریب آ رہا ہے تو دوسری طرف عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بھی پریشان ہیں۔ رمضان المبارک سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایل پی جی مافیا نے سرکاری قیمت کو نظر انداز کرتے ہوئے اس میں 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے نومنتخب حکومت سے ایل پی جی مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے گیس مہنگی کرکے عوام سے ریلیف لینا شروع کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں