0

سوشل میڈیا ٹرولرز سے پریشان بالی ووڈ ’کاپی ماسٹر‘ تھانے پہنچ گئے

بالی ووڈ کے ’کاپی ماسٹر‘ گلوکار جوبن نوٹیال سوشل میڈیا ٹرولرز کے خلاف مقدمہ درج کروانے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبن نوٹیال کے مینیجر رچیت گرگ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں موسیقار کی جانب سے ان کے اور ان کے اہل خانہ کے خلاف گمراہ کن اور فحش مواد پر پوسٹ کرنے پر نا معلوم سوشل میڈیا ٹرولرز کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انسپکٹر اروند چوہدری کا کہنا ہے کہ جوبن نوٹیال کے مینیجر نے آن لائن پوسٹ کیے گئے مواد کی کاپیاں جمع کرائی ہیں۔انہوں نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ مقدمے کی رپورٹ میں مینیجر نے نامعلوم افراد پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جوبن نوٹیال اور ان کے اہل خانہ کا نام اور تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور فحش مواد پوسٹ کر رہے ہیں۔پولیس کے مطابق انہوں نے شکایت درج کروانے کے ساتھ ثبوت کے طور پر کچھ توہین آمیز پوسٹس کا پرنٹ اور مبینہ طور پر 9 انسٹاگرام اکاؤنٹس کی نشاندہی بھی کی ہے۔واضح رہے کہ جوبن نوٹیال کا شمار بھارت کے بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے، ان کے مشہور گانوں میں ’لوٹ گئے‘، ’تم ہی آنا‘،’زندگی کچھ تو بتا‘، ’میری عاشقی‘ اور ’دل غلطی کر بیٹھا ہے‘ شامل ہیں۔تاہم سُپر ہٹ گانوں کی نقل تیار کرنا بھی گلوکار کی وجہ شہرت ہے جس کے باعث وہ اکثر و بیشتر تنازعات میں گھرے رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں