0

پنجاب میں گورنر کے عہدے کے لیے ممکنہ نام سامنے آگئے ہیں۔جانیں

ذرائع کے مطابق پنجاب کی گورنر شپ کے لیے مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم احمد محمود پارٹی قیادت کی پہلی ترجیح ہوں گے اور وہ مسلم لیگ (ن) کے بھی اہل ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے معاملات طے پا گئے ہیں جس کے تحت شہباز شریف وزیراعظم اور آصف زرداری صدر کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ پیپلز پارٹی اور ڈپٹی چیئرمین (ن) لیگ ہوں گے۔جبکہ سپیکر قومی اسمبلی (ن) لیگ اور ڈپٹی سپیکر کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہوگا، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی مل کر حکومت بنائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے گورنر (ن) لیگ اور پنجاب کے گورنر پیپلز پارٹی کے ہوں گے، پیپلز پارٹی پنجاب کی صوبائی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی۔ دوسری جانب ایم کیو ایم نے بھی سندھ کے لیے گورنر شپ اور وزارتوں کے مطالبات کیے ہیں جب کہ ایم کیو ایم کامران ٹیسوری کو گورنر برقرار رکھنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں