0

پیپلز پارٹی نے جو سیٹیں لی ہیں وہ ہمارا مینڈیٹ ہے، شوکت یوسفزئی نےاور کیا کچھ بول دیا ؟جانیں

پشاور: تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جو نشستیں لی ہیں وہ ہمارا مینڈیٹ ہے، امید ہے مخصوص نشستوں کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہوجائے گا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آج میرا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ ہمارے پاس انصاف کا ایک ہی راستہ ہے، وہ عدالتوں میں جانا ہے، یہ آر او الیکشن تھا، اس میں دھاندلی ہوئی، مولانا صاحب کی جماعت سمیت ہر کوئی شور مچا رہا ہے کہ دھاندلی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں