0

ناگا چیتنیا سے علحیدگی بہت مشکل اور تکلیف دہ تھی، سمانتھا رتھ پرابھو

جنوبی بھارت کی تیلگو اور تامل فلموں کی صف اول کی اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے مایوسائیٹز (پٹھوں کی سوزش) سے افاقے کے بعد حال ہی کام شروع کر دیا ہے۔اب اس حوالے سے اپنی صحت کے بارے میں پہلے پوڈ کاسٹ میں آٹو امیون پر مبنی کیفیت پر گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے سابق شوہر ناگا چیتنیا سے علحیدگی کا بھی تذکرہ کیا۔تاہم اس معاملے میں انہوں نے سابق شوہر کا نام نہیں لیا، بس اتنا کہا کہ پٹھوں کی سوزش کی بیماری سے ایک سال پہلے بہت مشکل وقت گزرا اور میرے لیے وہ سال بہت تکلیف دہ تھا۔ 36 سالہ اداکارہ نے کہا کہ اس وقت کے بعد اب میں محسوس کرتی ہوں کہ سانس لے سکتی اور پرسکون ہوں اور ایسا کافی وقت کے بعد ہوا ہے۔ اسی لیے میں نے اپنے کام کی جانب توجہ دینا شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ سمانتھا رتھ پرابھو اور ناگا چیتنیا کے درمیان شادی سے قبل کئی برس تک رومانی ملاقاتیں اور تعلق قائم رہا جس کے بعد دونوں نے اکتوبر 2017 میں شادی کی لیکن ٹھیک چار برس بعد اکتوبر 2021 میں انکی طلاق ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں