0

وفاق سے خیرات نہیں اپنا حصہ مانگیں گے، علی امین گنڈاپورنے مزید کیا کہا؟جانیں

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے خیرات نہیں مانگوں گا، صدا حق آتا ہے میرا نعرہ ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ لیگل ٹیم پارٹی میں شمولیت کا معاملہ دیکھ رہی ہے، پارٹی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ معاشی بحران کے خاتمے، نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار دینے کے لیے اقدامات کریں گے۔ پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ وکیل نے کہاکہ علی امین گنڈا پور ایک مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے آئے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں اور درخواست کو آج سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں