0

مریم نواز کا پہلا پالیسی بیان، سرکاری ملازمین میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی۔

اسلام آباد: مریم نواز کا پہلا پالیسی بیان، سرکاری ملازمین میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی، پاکستان مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر اور پنجاب کی اکثریتی جماعت کی جانب سے نامزد کردہ اپنے پہلے بیان میں انہوں نے اتوار کو اس بات کا اعلان کیا۔ کہ اہلکاروں کی سیکورٹی کو خطرہ ہوا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ اس طرح انہوں نے حلف برداری سے ایک ہفتہ قبل ’’آئرن لیڈی‘‘ کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ انہوں نے اسی بیان میں یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ افسران کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ان کے اس بیان کو تحریک انصاف کی سوشل میڈیا پر سرکاری افسران کے خلاف مہم کے تناظر میں صوبے کی نئی انتظامیہ کی جانب سے پہلی سخت وارننگ قرار دیا جا رہا ہے جس سے سرکاری ملازمین میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مریم نواز شریف جو پاکستان مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر بھی ہیں، نے بھی یاد دلایا کہ بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے جس میں کھلی نرمی تباہی کو دعوت دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں