0

جس کے کہنے پر دھاندلی کی اس کا نام عدالت میں بتاوں گا، کمشنر راولپنڈی نے بیان جاری کر دیا

اسلام آباد :کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ جس کے کہنے پر دھاندلی کی اس کا نام عدالت یا کمیشن کے سامنے لوں گا۔ تفصیلات کے مطابق انتخابات میں دھاندلی کروانے اور 13 امیدواروں کی شکست کو جیت میں بدلنے کا اعتراف کرنے والے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا پولیس حراست میں اہم بیان سامنے آ گیا ہے ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں ذہنی طور پر بالکل تندرست ہوں کبھی نیند کی گولی تک نہیں لی ، جو کہا اس پر قائم ہوں یہ میرے ضمیر کی آواز تھی،جس کے کہنے پر دھاندلی کی اسکا نام عدالت یا کمیشن کے سامنے لوں گا، ڈپٹی کمشنر کو ان کے خود کشی کے بیان کے بعد فوری طور پر حراست میں لینے کا حکم دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں