0

چہرے پر جھریوں کی موجودگی کے حیران کن اثر کا انکشاف

عمر بڑھنے کے ساتھ چہرے پر جھریاں ابھرنا ایک قدرتی عمل ہے اور اس سے بچنا ممکن نہیں۔مگر اب چہرے پر جھریوں کی موجودگی کے حیران کن اثر کا انکشاف ہوا ہے۔سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ لوگ ایسے افراد کو زیادہ قابل اعتماد تصور نہیں کرتے جن کے چہرے پر جھریاں نمایاں ہوتی ہیں۔یہ دلچسپ دعویٰ جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔Humboldt یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 353 افراد کو شامل کرکے انہیں جھریوں یا جھریوں سے پاک چہروں کی تصاویر دکھائی گئیں۔ان افراد کو تصاویر دکھا کر پوچھا گیا کہ ان کی نظر میں پرکشش، قابل اعتماد اور متوازن شخصیت والے افراد کو نسے ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ چہروں سے خوشی، غصہ، اداسی، خوف اور حیرانی جیسے تاثرات کس حد تک جھلک رہے نتائج سے معلوم ہوا کہ لوگوں نے جھریوں والے چہروں کو کم قابل اعتبار قرار دیا جبکہ یہ چہرے ان کی نظر میں زیادہ پرکشش یا خوشگوار بھی نہیں درحقیقت ان چہروں کو دیکھ کر لوگوں کی جانب سے منفی جذبات کا زیادہ اظہار کیا یہ اثر خواتین کے جھریوں والے چہروں پر زیادہ دیکھنے میں محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ پہلا تاثر ہی آخری تاثر ہوتا ہے اور لوگ جھریوں والے چہروں کے بارے میں جو منفی رائے قائم کرتے ہیں، وہ عموماً برقرار رہتی اس تحقیق کے نتائج جرنل Acta Psychologica میں شائع ہوئے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں