0

ومسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان مل کر ساتھ چلنے پر متفق

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے ہیں اور دونوں جماعتوں نے آئندہ مل کر چلنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان آئندہ حکومت سازی سے متعلق لاہور میں ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے ہیں اور دونوں جماعتوں نے آئندہ ساتھ چلنے پر اتفاق کیا ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف سے آج رائے ونڈ لاہور میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی جس کی قیادت خالد مقبول صدیقی کر رہے تھے جب کہ وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال شامل تھے۔ لیگی وفد میں مریم نواز، ایاز صادق اور رانا تنویر شریک تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان آئندہ ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق ہوا ہے اور یہ طے کیا گیا ہے کہ دونوں جماعتیں حکومت سازی کے مشاورتی عمل میں شریک رہیں گی۔ذرائع کے مطابق یہ بھی طے ہوا کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان مشترکہ طورپر دیگر جماعتوں سے بھی رابطےکریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر ایم کیو ایم نے لیگی قیادت کے سامنے پیپلز پارٹی سے متعلق خدشات کا اظہار کیا جب کہ ن لیگ نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے۔نواز شریف نے ایم کیو ایم کے خدشات پر ساتھ بیٹھے شہباز شریف سے کہا کہ آپ نے پیپلز پارٹی اور متحدہ میں مصالحانہ کردار ادا کرنا ہے۔واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے اب تک موصولہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں سب پر سبقت لیے ہوئے ہیں۔ ن لیگ کی دوسری اور پی پی کی تیسری پوزیشن ہے تاہم کوئی بھی جماعت تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے جس کے بعد سیاسی جماعتوں نے حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں