0

کوئی تعجب نہیں کہ آزاد امیدوار جیت گئے، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے، عون چوہدری

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کا جیتنا کوئی اچنبھے کی بات نہیں، دیکھتے ہیں مستقبل میں کیا ہوتا ہے۔ الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ملک میں سیاسی استحکام کو بڑھانا ہے، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مفاہمت ہے، پارٹی کا مقصد سیاسی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ ملک میں سیاسی استحکام 128 لاہور سے عون چوہدری نے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں کا جیتنا حیران کن نہیں ہے۔دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔ عون چوہدری نے آزاد امیدواروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے استحکام کا سوچیں، ملک کی بہتری کے لیے کچھ بھی کریں، ملک کی بہتری کا فیصلہ پارٹی سربراہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں