0

خیبر پختونخوا میں آزاد امیدواروں کا راج، پرویز خٹک، محمود خان اور امیر مقام کو شکست

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ خیبر پختونخوا کے ابتدائی نتائج میں آزاد امیدوار سب سے آگے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کو بری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، خیبر پختونخوا کی صوبائی نشستوں کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے سرکاری نتائج دینے کا سلسلہ جاری ہے۔پی کے2: پی کے 2 چترال سے آزاد امیدوار فاتح الملک علی ناصر 28510 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی کے سلیم خان 22995 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 3:خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 3 سوات کے 76 پولنگ اسٹیشنز کے جاری کردہ نتائج کے مطابق آزاد امیدوار میاں شرافت علی 25170 ووٹ لے کر پہلے نمبر اور مسلم لیگ ن کے ملک جہانگیر 11774 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔پی کے 4:صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 4 سوات سے آزاد امیدوار علی شاہ نے 30022 ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار خان 12514 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 5پی کے 5 سوات سے جے یو آئی ف نے میدان مار لیا۔ جے یو آئی ف کے امیدوار ثنا اللہ خان 15462 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیر مقام 14804 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 6:خیبر پختوںخوا کی نشست پی کے 6 سوات میں آزاد امیدوار فضل حکیم خان نے 25 ہزار 330 ووٹوں کے ساتھ میدان مار لیا۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے افتخار احمد 19 ہزار 422 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے7:پی کے 7 سوات سے آزاد امیدوار امجد علی 25129 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ پی ٹی آئی پی کے امیدوار حبیب علی شاہ 13917 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے۔پی کے 9:پی کے 9 سوات سے آزاد امیدوار سلطان روم 28525 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی پی کے محب اللہ خان 6913 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 19:صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 19 سے آزاد امیدوار حمید الرحمان 23044 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار خالد خان 13571 ووٹوں کے ساتھ دوسرے پر آئے۔پی کے 25:پی کے 25 بونیر کی نشست پر بھی آزاد امیدوار نے میدان مار لیا۔ آزاد امیدوار ریاض خان 28490 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جمعیت علمائے اسلامی کے فضل غفور 12702 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔پی کے 26:صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 26 بونیر سے آزاد امیدوار سید فخر جہان 26782 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کے ناصر علی 15216 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 30:پی کے 30 شانگلہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عباد اللہ خان 14221 ووٹ لے کر خیبر پختونخوا سے ن لیگ کو پہلی نشست جتوانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار صدر الرحمان 13863 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 34:صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 34 بٹگرام سے آزاد امیدوار 13501 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے شاہ حسین خان 11628 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے۔پی کے 35:پی کے 35 بٹگرام سے آزاد امیدوار تاج محمد 24142 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ جے یو آئی کے امیدوار ولی محمد خان 17340 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 45:پی کے 45 ایبٹ آباد سے آزاد امیدوار مشتاق احمد غنی 50143 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد ارشد 27498 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 49:خیبر پختونخوا کی نشست پی کے 49 صوابی سے آزاد امیدوار رنگیز احمد 36692 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار جبکہ جے یو آئی کے غفور خان جدون 15312 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 51:پی کے 51 صوابی سے آزاد امیدوار عبدالکریم 39653 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار نواب زادہ 17898 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 52:صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 52 صوابی سے آزاد امیدوار فیصل خان 42269 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ اے این پی کے توصیف اعجاز 23317 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 53:پی کے 53 صوابی سے آزاد امیدوار مرتضیٰ خان 40825 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے اور اے این پی کے محمد زاہد 20661 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے۔پی کے 57:کے پی کے کی نشست پی کے 57 مردان کے 67 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق آزاد امیدوار ظاہر شاہ 18 ہزار 466 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور اے این پی کے احمد خان بہادر 8256 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔پی کے 58:پی کے 58 مردان سے آزاد امیدوار محمد عبدالسلام 38126 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ اے این پی کے امیر حیدر اعظم 26497 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 60:صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 60 مردان کے 115 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار افتخار مشوانی 21 ہزار 705 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ اے این پی کے شیر افغان خان 10 ہزار 443 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔پی کے 61:پی کے 61 مردان سے آزاد امیدوار احتشام علی 32984 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے جمشید خان 20645 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 62:خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 62 چارسدہ سے آزاد امیدوار خالد خان 29402 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ قومی وطن پارٹی کے سکندر حیات خان 17310 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 63:پی کے 63 چارسدہ سے آزاد امیدوار ارشد علی 34395 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ اے این پی کے شکیل بشیر خان 23423 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 64:صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 64 سے آزاد امیدوار افتخار اللہ جان 39538 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ اے این پی کے سلطان محمد خان 19022 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 65:پی کے 65 چارسدہ سے آزاد امیدوار فضل شکور خان 43103 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل جمعیت علمائے اسلام کے محمد احمد خان 18266 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 66:پی کے 66 چارسدہ سے آزاد امیدوار محمد عارف نے میدان مار لیا۔ محمد عارف 3355 ووٹوں کے ساتھ پہلے کامیاب قرار پائے جبکہ جے یو آئی کے حاجی ظفر علی خان 17598 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 76:صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 76 پشاور سے آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18 ہزار 888 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے خوشدل خان 12986 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 77:صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 77 سے آزاد امیدوار شیر علی آفریدی 30544 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے صفت اللہ 7615 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 81:خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 81 کے 36 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق آزاد امیدوار قاسم علی شاہ 11 ہزار150 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ارسلان خان 2157 ووٹ لے دوسرے نمبر پر ہیں۔پی کے 83:صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 83 کے 57 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مینا خان 19197 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ اے این پی کے ثمر ہارون بلور 18566 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔پی کے 84:کے پی کے کی نشست 84 کے 48 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار فضل الہیٰ 14506 ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں اور اے این پی کے ملک فرہاد 4933 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔پی کے 87:صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 87 نوشہرہ سے آزاد امیدوار خلیق الرحمان 44762 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی پی کے پرویز خٹک 18176 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 88:پی کے 88 نوشہرہ سے آزاد امیدوار میاں محمد عمر 38384 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ جے یو آئی کے احد خٹک 12071 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے۔پی کے 93:صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 93 سے آزاد امیدوار شاہ ابو تراب خان بنگش 31136 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ جے یو آئی کے مولوی تحسین اللہ 16933 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 111:خیبر پختونخوا کی نشست پی کے 111 کے 101 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے آفتاب حیدر شاہ 30 ہزار 379 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی پی کے احتشام جاوید اکبر 25299 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔+واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 22 اور پی کے 91 پر انتخابات ملتوی کر دیئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں