0

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور ماضی میں عمران خان کے قریبی جہانگیر ترین کو بد ترین شکست

اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور ماضی میں عمران خان کے قریبی جہانگیر ترین کو ملتان سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے حلقہ این اے 149 سے مکمل نتائج موصول ہو گئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عامر ڈوگر 143,613 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، استحکام پاکستان پارٹی کے جہانگیر ترین صرف 50 ہزار 166 ووٹ لے سکے۔ موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق جہانگیر ترین کو کم و بیش ایک لاکھ ووٹوں سے شکست ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں