0

مریم نواز اورشہباز شریف لاہور سے کامیاب ، غیر حتمی نتیجہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نےلاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کا میابی حاصل کرلی ہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور سے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 159 سے مریم نواز 23598ووٹ لے کامیاب ہوئی ہیں جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار مہر شرافت علی21491 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہےمسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے لاہور کے 2 حلقوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق شہباز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 سے کامیاب ہوئے ہیں۔ شہباز شریف نے این اے 123 سے 63953 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل افضال عظیم 48486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 158 سے شہباز شریف نے 38642 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار یوسف علی نے 23847 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں