0

پاکستان کو نواز کی نہیں امن کی ضرورت ہے،سراج الحق نے اور کیا کہا ؟جانیں

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہناہے کہ پاکستان کو نواز کی نہیں امن کی ضرورت ہے،عوام سے اپیل کرتے ہیں ووٹ کی طاقت سے مافیاز کیخلاف ہمارا ساتھ دیں۔مریدکے میں میڈیا سےگفتگو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان بنگلہ دیش سمیت دیگر چھوٹے ممالک کی کرنسی ہم سے بہتر ہے،اب پھر کہتے ہیں باری دو ،پاکستان کو نواز دو ،پاکستان کو نواز کی نہیں امن کی ضرورت ہے،عوام کو اس وقت حقوق ملیں گے جب اسلامی نظام نافذ ہوگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ مافیاز نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اورکشمیر کا سودا کیا ،فلسطین پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی،پاکستان پر مسلط مافیاز نے ہمیشہ اپنی جیب بھری عوام کا کوئی خیال نہیں،مافیاز کیخلاف ہم ایک مقدس جہاد کررہے ہیں،ہمارے جہاد کا مقصد پاکستان کو کرپشن سے پاک بنانا ہے ،پاکستان پر مسلط مافیاز کی وجہ سے ہم دنیا میں تماشہ بن گئےہیں،ہمارا نوجوان بے روزگار ہے ،دو کروڑ اسی لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں،پاکستان پر مسلط مافیاز کے گردن پر ہاتھ ڈالنے کا وقت آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں