0

الیکشن سے ایک دن پہلے دھماکوں کی گونج ،کراچی میں بھی دھماکا،ایک شخص جاں بحق

کراچی :گلشن اقبال حاجی لیمو گوٹھ میں دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک بچی سمیت دو افراد زخمی ہوئے، دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم گرینیڈ لےکر باہر نکل رہا تھا، اس کے ہاتھ میں ہی گرینیڈ پھٹ گیا۔انہوں نے کہا کہ مرنے والا شخص ہی مبینہ طور پر گرینیڈ لے کر جا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں