0

انتخابات کے بعد دھرنا دینے یا پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر کابیان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے اہم رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ انتخابات کے بعد دھرنا دینے یا پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ عام انتخابات سے متعلق خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ امید ہے کہ ہمارے آزاد ارکان جیتنے کے بعد ہمیں جوائن کریں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انتخابات کے بعد دھرنا دینے یا پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہم پارلیمان میں بیٹھیں گے، ہمارے امیدوارہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہم سےاین آر او مانگ رہے تھے، ان لوگوں نے جیسے ہی حکومت سنبھالی اپنے کیسز بند کروا دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں