0

عامر خان نے رومانوی کردار ادا کرنے کیلئے کیا شرط رکھی ہے؟

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کافی عرصے سے بڑے پردے پر رومانوی کرداروں کے علاوہ مختلف کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔عامر خان سے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران یہ سوال پوچھا گیا کہ’اگر آپ کو اب کسی رومانوی فلم کی پیشکش دوبارہ ہو تو کیا آپ ایسی پیشکش قبول کریں گے؟‘اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر فلم کی کہانی رومانوی ہوگی تو ضرور کروں گا۔اداکار نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں رومانوی کردار ادا کرنا تھوڑی غیر معمولی بات لگے گی اس لیے اگر فلم کی کہانی کے حساب سے اگر رومانوی کردار مجھ پر اچھا لگے گا تو ضرور کروں گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اس صورت میں ہر طرح کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں جو میری عمر کے حساب سے مجھ پر اچھا لگے۔عامر خان نے کہا کہ اب اگر کوئی آکر مجھے کسی 18 سال کی عمر کے لڑکے کا کردار ادا کرنے کو کہے تو ظاہر ہے میں انکار کردوں گا۔واضح رہے کہ عامر خان 2022ء میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد سےفلموں سے دور ہیں تاہم اب اُنہوں نے بطور پروڈیوسر فلم ’لاپتا لیڈیز‘ بنائی ہے جس کی ہدایتکارہ ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ ہیں۔ یہ فلم یکم مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں