0

سندھ پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن میرپور خاص ٹائیگرز نے جیت لیا

سندھ پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن میرپور خاص ٹائیگرز نے جیت لیا۔فائنل میں میرپور خاص ٹائیگرز نے حیدر آباد بہادرز کو 79 رنز سے مات دے دی۔کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں میرپور خاص ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 175رنز بنائےحسیب اللہ نے 44 اور کپتان عمر امین نے 32 ر نز اسکور کیے، فیضان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں حیدر آباد بہادرز کی ٹیم 13ویں اوور میں 96رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ، سجاد 26رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔عثما ن طارق نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 16رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، یعقوب نے 25رنز کے عوض تین شکار کیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں