0

پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ ریلیز کے پانچویں روز ہی فلاپ

بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن اور دپیکا پڈوکون کی پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ ریلیز کے پانچویں روز ہی فلاپ ہوگئی۔بالی ووڈ فلم ’فائٹر‘ نے ریلیز کے دن اچھا بزنس کیا تاہم فلم باکس آفس پر زیادہ دن تک حکمرانی ہیں کرسکی اور بھارتی میڈیا سے فلم کو پانچویں روز ہی فلاپ قرار دے دیا۔فلم ‘فائٹر’ ریلیز کے چوتھے دن 200 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی تھی جبکہ پانچویں دن فلم کے بزنس میں 70 سے 80 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پاکستان مخالف فلم کو فلاپ قرار دے دیا گیا۔فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق حب الوطنی کا تڑکا اور پاکستان مخالف مواد ہونے کے باوجود بھی فلم ‘فائٹر’ شائقین کی بڑی تعداد کو اپنی طرف نہیں کھینچ سکی۔فلم میں ریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون نے انڈین فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر کا کردار ادا کیا ہے جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں نظر آئے۔یش راج پروڈکشن کے تحت ایکشن فلم کو بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے بنایا ہے اور اسے بھارت کے 75 یوم جمہوریہ کے موقع پر 26 جنوری کو ریلیز کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں