0

آسٹریلوی کرکٹر جوش انگلس کورونا کی زد میں آگئے

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل آسٹریلوی کرکٹر جوش انگلس کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر جوش انگلس کا ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ جوش انگلس پروٹوکول کے مطابق میچ میں حصہ لیں گے لیکن وہ الگ ڈریسنگ روم کا استعمال کریں گے۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق جوش انگلس فیلڈ کے دوران کھلاڑیوں سے فاصلے پر رہیں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج میلبرن میں کھیلا جارہا ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ انھوں نے کبھی بھی ایک لیڈر بننے کی خواہش نہیں کی تھی۔حیدرآباد ٹیسٹ سے پہلے انھوں نے ایک خصوصی انٹرویو دیا تھا جس میں انگلش قائد نے باز بال، قیادت اور ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ ساتھ برینڈن میک کولم، اسٹیفن فلیمنگ اور ایم ایس دھونی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی۔بین اسٹوکس نے کہا کہ کپتانی وہ چیز ہے جس کے بارے میں میں نے کبھی کوئی خواہش نہیں کی تھی اور نہ ہی زیادہ سوچا تھا۔ چھوٹے لیول یا کسی اور سطح پر میرے پاس کبھی بھی کپتانی کا زیادہ تجربہ نہیں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں