0

توشہ خانہ اور سائفر کیس میں عمران خان کو سزا،دنیائے کرکٹ کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ اور سائفر کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد کرکٹ کی دنیا میں بھی ردعمل سامنے آنے لگا۔ ایکس اکاؤنٹ پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ خبر کو دوبارہ پوسٹ کیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں آئی ایموجی بھی بنایاکھیلوں سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ سپورٹس 360 نے بھی سابق پاکستانی کپتان عمران خان کی قید کے بارے میں ٹویٹ کیا۔ ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ‘سابق پاکستانی کپتان عمران خان کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔،سابق پاکستانی کپتان عمران خان کی سزا پر بھارتی اسپورٹس ویب سائٹ کرک ٹریکر نے پوسٹ کیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ روز خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں آج احتساب عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی کو 14 سال قید کی سزا سنادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں