0

ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، امریکا

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، امریکا خطے میں جنگ کا پھیلاؤ نہیں چاہتا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ اردن میں امریکی فوجی بیس پر ایک ہی ڈرون حملہ ہوا تھا، ہمیں معلوم ہے کہ ان گروپوں کے پیچھے ایران ہے۔ مریکی سینیٹرز کا ایران پر براہ راست حملے کا مطالبہ جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں پر حملہ تنازع بڑھانے کے لیے تھا، فوجی طریقے سے ایرانی حکومت کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے، جواب اپنے شیڈول، وقت اور اپنے منتخب طریقے سے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر بائیڈن قومی سلامتی ٹیم کی مشاورت سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ اردن میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں