0

’حیدرآباد ٹیسٹ میں روہت شرما کی کپتانی انتہائی اوسط درجے کی تھی‘

انگلینڈ سے حیدرآباد ٹیسٹ میں شکست کے بعد بھارتی قائد کی کپتانی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں سابق انگلش کپتان نے روہت کی قیادت کو اوسط درجے کی قرار دے دیا۔انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز حیدرآباد کے پہلے ٹیسٹ میں بھارتی شکست سے ہوا ہے۔ اس شکست کے بعد جہاں بھارتی بیٹرز پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے وہیں کپتان روہت شرما کی قیادت پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے تو بھارتی قائد کی کپتانی کو انتہائی اوسط درجے کی قرار دے دیا۔حیدرآباد ٹیست میں انگلینڈ کی فتح کے بعد دی ٹیلی گراف کے لیے اپنے کالم میں مائیکل وان نے کہا کہ اس میچ میں روہت شرما کی کپتانی کا معیار انتہائی اوسط درجے کا تھا اور وہ میدان میں اس طرح متحرک نہیں تھے جس طرح انہیں ہونا چاہیے تھا۔ میچ میں اولی پوپ کے سوئپ یا ریورس سوئپ کا کسی کے پاس جواب نہیں تھا، انگلش ٹیم نے بہت آسانی سے یہ میچ جیت لیا۔وان نے کہا کہ اس میچ میں روہت شرما بطور بلے باز بھی نتیجہ خیز نہیں رہے۔ اوپنرز نے دونوں اننگز میں اچھی شروعات کٰں لیکن وہ اس کو بڑی پارٹنر شپ میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے اور دونوں اننگ میں 24 اور 39 رنز ہی بنائے۔2005 کی ایشز جیتنے والے کپتان نے اولی پوپ کے بھارت کے خلاف 196 رنز کو کیون پیٹرسن کے 2012 میں بھارت کے خلاف 186 رنز سے بہتر اننگ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ 2012 میں ممبئی میں کیون پیٹرسن جو اننگ کھیلی تھی وہ اس سے قبل انگلینڈ کے کسی کھلاڑی نے بہت اچھے ہندوستانی اسپن اٹیک کے خلاف نہیں کھیلی تھی تاہم گزشتہ روز اولی پوپ نے پیٹرسن کی اس اننگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔وان نے اسپن کے خلاف پوپ کے کھیل کو بہتر بنانے کا سہرا برینڈن میک کولم اور مارکس ٹریسکوتھک کو دیا اور مستقبل کے لیے ان سے بڑی امیدیں بھی وابستہ کی ہیں۔سابق انگلش کپتان نے کہا کہ پوپ کی شکل میں ہم مستقبل کے ایسے عظیم کھلاڑی کو دیکھ سکتے ہیں جو تمام حالات میں غلبہ حاصل کر سکتا ہے۔ وہ ہمیشہ سیمرز کے خلاف اچھا اسکور کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ لیکن دنیا کے بہترین اسپنرز کے خلاف اسپن ٹریک پر اس سے بہتر اننگ کوئی اور نہیں ہو سکتی۔واضح رہے کہ انگلش بیٹر اولی پوپ نے مشکل حالات میں 196 رنز کی اننگ کھیل کر اپنے ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔ یہ ان کی ایشیائی سر زمین پر پہلی ٹیسٹ سنچری تھی۔ انہیں اس شاندار کھیل پر میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 فروری سے وشاکا پٹنم میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں