0

فتنے کا مقابلہ کرنے کو ہم جہاد سمجھتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کچھ اورہی کہہ دیا

سکھر: جعمیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ باہر سے فتنے لا کر مسلط ہوں گے تو ہم تلوار کر بن سامنے آئیں گے۔جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمی سطح پر سازش کر کے ایسی قوتیں مسلط کی گئیں جو بدنامی کا باعث بنیں، فتنے کا مقابلہ کرنے کو ہم جہاد سمجھتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بہت جھوٹ بول لیا لیکن اب قوم کے سامنے سچ بات کی جائے، ملکی معیشت تباہ کرنے کے ایجنڈے پر آئے تھے اور تباہ کر دی، کشمیر بیچنے کے ایجنڈے پر آئے تھے اور بیچ دیانہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک اور معیشت کو سہارا دینے کیلیے کوئی نہیں ہے، ایسے لوگوں کو لایا گیا جس نے ملکی شناخت خراب کرنے کی کوشش کی، ہماری معیشت زمین بوس کر دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پورے ملک میں عام انتخابات کا چرچہ ہے، ہر شخص اپنے منتخب امیدوار کو ووٹ دینے کا سوچ رہا ہے، جے یو آئی کی طرف سے عوام تک اپنا پیغام پہنچانا فرض ہے۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ الیکشن لڑتے ہیں تو مذاق اڑایا جاتا ہے کہ کرسی کی جنگ لڑ رہے ہیں، آپ کرسی اور مفادات کی جنگ لڑ رہے ہوں گے ہم نہیں، آپ کے نزدیک سیاست جھوٹ، فریب اور چالاکی کا نام ہوگا، ہم جس راستے پر ہیں یہ قرآن و سنت کا راستہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں