0

لوگوں کو پیٹرول بم تھمانے والا ان کا ہمدرد نہیں ہو سکتا، مریم نواز نے اور کیا کہا ؟جانیں

سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنانتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو کیلوں والے ڈنڈے اور پیٹرول بم تھمانے والا ان کا ہمدرد نہیں ہو سکتا۔جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ جن بچوں کو ریاست کے خلاف ورغلایا گیا آج وہ جیلوں میں ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں، عوام کا مقدر پیٹرول بم نہیں بلکہ آئی ٹی یونیورسٹی ہے، کیلوں والے ڈنڈے نہیں اسکالرزشپ اور تعلیمی ادارے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کی پرچی صرف پرچی نہیں ہوتی بلکہ آپ کی تقدیر کا فیصلہ ہوتا ہے لہٰذا ووٹ سوچ سمجھ کر ڈالنا ہے، 8 فروری کو مقابلے میں کوئی نظر آئے یا نہ آئے آپ لوگوں نے گھر نہیں بیٹھنا، شیر پر جتنی مہریں لگیں گی یہ ملک اتنی تیزی سے ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واحد ہے جہاں نواز شریف وطن واپسی کے بعد 2 بار آ چکے ہیں، سیالکوٹ نے چن چن کر ہیرے موتی (ن) لیگ کو دیے، نواز شریف، شہباز شریف اور میں سیالکوٹ کی ممنون ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف روز (ن) لیگ کی مہم چلا رہے ہیں، وہ چند لوگوں میں سے ہیں جن سے نواز شریف پیار کرتے ہیں، نواز شریف نے کہا موٹروے کا معیار ٹھیک نہیں تھا دوبارہ سے بناؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں