0

اپنی تکلیف کا دکھ نہیں مگر عوام کی صدا مجھ سے نہیں دیکھی جاتی، نواز شریف کاجلسے سے خطاب

سیالکوٹ: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی تکلیف کا کوئی دکھ نہیں مگر آپ کی صدا مجھ سے نہیں دیکھی جاتی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ موٹروے ہم نے بنائی مگر اس کے افتتاح کا موقع نہ مل سکا، وہ موٹروے اس معیار کی نہیں جو میں بنانا چاہتا تھا، وہ انٹرنیشنل کوالٹی کی ہونی چاہیے تھی، اس کو ہم دوبارہ بنائیں گے۔نواز شریف نے کہا کہ ہمارے منصوبے میں ہے لاہور سے سیالکوٹ بہترین ٹرین سروس چلائیں گے، سیالکوٹ والوں کو ہر آپشن دیں گے انڈسٹری اور پیداوار کو بڑھائیں، ہم نے قسم کھائی ہے سب کچھ آپ کیلیے کر گزرنا ہے، آپ مستقبل کے معمار ہو۔انہوں نے کہا کہ جن نوجوانوں کے پاس ڈگریاں یا ہنر ہے انہیں قرضے دیں گے، ہمارا منصوبہ ہے نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے، شہباز شریف نے لیپ ٹاپ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بات کی سب کچھ آپ کو ملے گا، شہبازشریف نے پہلے بھی آپ کو دیا ہے آئندہ بھی ہر نوجوان کو دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے 2017 میں جو پاکستان چھوڑ کر گیا وہ نظر نہیں آتا، ہم بہت پیچھے جا چکے ہیں آج ہر نوجوان کے ہاتھ میں روزگار ہونا چاہیے تھا، جو پروگرام شروع کیے تھے اگر جاری رکھنے دیا جاتا تو ہر کسی کے پاس باعزت روزگار ہوتا۔قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ یہ سب کچھ ہمیں ریورس کرنا پڑے گا بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے، ہم دن رات محنت کریں گے قوم بھی وعدہ کرے دن رات محنت کرنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں