0

بلاول بھٹو کی سزا یہی ہے کہ ان کی تنقید کا جواب نہ دیا جائے، رانا ثنا اللہ نے اور کیا کچھ کہا ؟جانیں

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی جارحانہ سیاست کی سزا یہی ہے کہ ان کی تنقید کا جواب نہ دیا جائے۔پریس کانفرنس میں بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک پر مسلط کیے گئے ایک شخص نے سیاسی اور جمہوری اقدار کو تباہ کیا لہٰذا قوم کو متحد کرنا ہی ہمارے منشور کا اہم حصہ ہےرانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک گروہ کی سوچ ملک کے خلاف ہے، نو مئی والوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ ان کا اپنا کیا دھرا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے، ایک بدبخت نے پوری قوم کو تقسیم کیا، ہم جی ٹوینٹی ممالک میں شامل ہو رہے تھے لیکن اب ہم سینتالیسویں نمبر پر ہیں، آئی ایم ایف ایک ارب ڈالر کیلیے ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی منشور پر عمل درآمد کی پوری کوشش کی جائے گی، فیصل آباد کی قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر (ن) لیگ مضبوط ہے 100 فیصد کامیابی حاصل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں