0

(ن) لیگ یا پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو صرف تباہی ہوگی، سراج الحق نے مزید کیا کہا ؟جانیں

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے بعد ملسم لیگ (ن) یا پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو ملک میں صرف تباہی ہوگی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی جیتی تو صرف لڑائی جھگڑا ہی ہوگا، ہمارا مؤقف ہے تمام ادارے غیر جانبدار ہونے چاہییں، الیکشن کمیشن کو بھی غیر سیاسی ہونا چاہیے۔سراج الحق نے کہا کہ عوام 8 فروری کو ہم پر اعتماد کرے سب کام کر کے دکھائیں گے، پاکستان کا معاشی مسئلہ اخراجات زیادہ اور آمدنی کم ہے، ہمارے مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم ہیں، سوال یہ ہے اپنے وسائل کو کیسے بڑھائیں گے؟انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہر شعبے کے ماہرین ہیں جن کی تعداد 1200 ہے، ہر سال پاکستان کی اشرفیاں 17.5 ارب ڈالر کھا جاتی ہے، مجھے بتایا گیا کہ افغانستان کی کرنسی پاکستان سے مضبوط ہے جبکہ بنگلہ دیشی کرنسی بھی مضبوط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں دو مرتبہ خیبر پختونخوا کا وزیر خزانہ رہا ہوں، جب وزیر بنا تو میرے صوبے پر قرضہ تھا اور میں نے قرضہ ختم کیا۔سراج الحق نے کہا کہ انتخابات کے بعد افغانستان اور ایران کو ایک ٹیبل پر بٹھاؤں گا تاکہ حالات بہتر ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں