0

بلاول کی سیاسی تربیت صحیح نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر نےمزید کیا کہا ؟جانیں

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے بلاول بھٹو کے آزاد امیدواروں سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کی سیاسی تربیت صحیح نہیں ہوئی۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کو یہی سکھایا گیا ہے کہ سیاست میں خرید و فروخت ہوتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایوانوں میں امیدواروں کی خرید و فروخت کو ہر صورت روکیں گے، 8 فروری کو آپ ایک مختلف فورس کا مقابلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں