0

جنوبی افریقہ کے کرکٹر لونگی نگیڈی پی ایس ایل 9سے دستبردار

جنوبی افریقہ کے کرکٹر لونگی نگیڈی پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 9 سے دستبردار ہو گئے۔لونگی نگیڈی نے پی ایس ایل 9میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنا تھی تاہم انہوں نے لیگ کے آئندہ ایڈیشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق افریقی کرکٹر نے اپنے فیصلے سے متعلق اپنی فرنچائز پشاور زلمی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔دوسری جانب پشاور زلمی کی جانب سے اب لونگی نگیڈی کی جگہ متبادل کھلاڑی کو پک کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کی ریپلیسمنٹ اور سپلیمنٹری ڈرافٹنگ 29 جنوری کو ہوگی جبکہ رواں ایڈیشن میں کل 9 کھلاڑی ایسے ہیں جن کو عارضی اور مکمل طور پر ریپلیس کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں