0

کھلاڑیوں کو ملک کیلیے کھیلنے سے زیادہ لیگز کی فکر تھی، محمد حفیط

سابق کپتان محمد حفیط نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ناکامی کاملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دیا۔عبوری چیئرمین شاہ خاور سے ملاقات میں الزام لگایا کہ دونوں دوروں میں کھلاڑیوں کو ملک کے لیے کھیلنے سے زیادہ لیگز کی فکر تھی۔شاہ خاور نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے علاوہ دو لیگز کھیلنے کی اجازت ہے لیکن پھر بھی پلیئرز کی پہلی ترجیح پاکستان ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دوروں میں ٹیم کی کارکردگی خراب رہی، نئے چیئرمین اور مینجمنٹ کرکٹ بورڈ اب سارا معاملہ دیکھیں گے۔عبوری چیئرمین نے کہا کہ آٹھ فروری سے پہلے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ہوگیا تو نئی حکومت کے لیے اُنہیں ہٹانا بہت مشکل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی تبدیلی کے ساتھ چیئرمین بھی فارغ کردیا جاتا ہے چاہتے ہیں اس انتخاب کے بعد ایسا نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں