0

عزت دار لوگ پرویز خٹک جیسے لوگوں کو ووٹ نہیں دیتے: ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عزت دار لوگ پرویز خٹک جیسے لوگوں کو ووٹ نہیں دیتے۔چارسدہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا انتحابات کی حد تک ابھی سب ٹھیک ہے کوئی مسئلہ نہیں ہے، امید رکھتا ہوں 8 فروری تک ماحول اچھا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار کو ووٹ دینے کا مطلب پرویز خٹک کو ووٹ دینا ہے اور عزت دار لوگ پرویز خٹک جیسے لوگوں کو ووٹ نہیں دیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں