0

بھارت میں انگلینڈ کے شائقین کرکٹ پانی کو ترس گئے

بھارت میں انگلینڈ کے شائقین کرکٹ پانی کو ترس گئے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش فینز سے پانی کی بوتلیں لے لی گئیں۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کل سے حیدرآباد دکن میں ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔ تاہم پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز ہی بھارت نے میزبانی کے تمام اصول بالائے طاق رکھتے ہوئے مہمان شائقین کرکٹ کو پانی کو بھی ترسا دیا۔حیدرآباد ٹیسٹ کے پہلے روز گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے انگلش شائقین کرکٹ سے پانی کی بوتلیں لے لی گئیں جب کہ گراؤنڈ میں بھی پانی دستیاب نہیں تھا۔اس طرح سے پانی کی بوتلیں واپس لینے جانے پر انگلینڈ کے حامی شائقین کرکٹ حیران اور پریشان ہو گئے جب کہ مقامی میڈیا کے مطابق تمام دن پانی نہ ملنے کی وجہ سے کئی تماشائیوں کو ڈی ہائیڈریشن کا سامنا کرنا پڑا۔اسٹیڈیم میں ایسے مناظر بھی دیکھنے میں آئے کہ شدید پیاسے شائقین کرکٹ کھانے کے استعمال شدہ برتنوں میں گراؤنڈ کے قریب موجود فوارے سے پانی بھر کر پیاس بجھانے کی کوشش کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں