0

قاسم سلیمانی کی برسی، دھماکوں پر امریکی موقف سامنے آگیا

ایران :ایران میں گزشتہ ماہ جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر دھماکوں پر امریکی موقف سامنے آگیا۔امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کو پہلے سے دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کیا تھا۔عہدیدار کے مطابق امریکا نے نجی ذرائع سے ایران کو دہشت گردی کے خطرے کا بتایا تھا۔امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکی حکومت نے خبردار کرنے کی دیرینہ پالیسی کی ذمہ داری نبھائی ہے۔امریکا کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملوں میں معصوم جانیں بچانے کے لیے جزوی انتباہات جاری کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ایران کے شہر کرمان میں گزشتہ ماہ دو دھماکوں میں 100 سے زیادہ افراد شہید ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں