0

عوام کا ہاتھ گریبان تک آیا تو لیول پلیئنگ فیلڈ یاد آگئی، ن لیگی رہنما کی چیئرمین پی پی پر تنقید

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے بلاول بھٹو زرداری اور بانی پاکستان تحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں ہے۔فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ قیادت نے زبان بندی نہ کی ہوتی تو آج وہ ایان علی کا حساب ضرور مانگتے۔انہوں نے کہا کہ آپ 15 سال تک سندھ کے عوام سے بھتّا وصول کرتے رہے، عوام کا ہاتھ آپ کے گریبان پر آیا تو اپ کو لیول پلیئنگ فیلڈ یاد آگئی۔عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو پینے کا پانی تک نہیں دیا اور آگئے لاہور میں، لاہور والے بلاول بھٹو کو زیرو کر کے بھیجیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں