0

بابر اعظم بنگلہ پریمیئر لیگ میں رنگ جمانے کو تیار

اسلام آباد:پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نیوزی لینڈ سے بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں اور آج سے وہ بی پی ایل میں اپنی ٹیم رنگپور رائیڈر کے لیے پہلا میچ کھیلیں گے۔بابر اعظم جو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں تین نصف سنچریاں بنا کر اپنی بھرپور فارم ظاہر کر چکے ہیں۔ وہ اب بنگلہ دیش کی لیگ بی پی ایل میں بھی اپنا رنگ جمانے کو تیار ہیں اور آج اپنی ٹیم رنگپور رائیڈر کی جانب سے سلہٹ اسٹرائیکرز کے خلاف کھیلیں گے۔رنگپور رائیڈر جنہیں اپنے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کے باہر ہو جانے سے بڑا دھچکا لگا تھا، بابر اعظم کی آمد ان کے لیے تقویت کا باعث بنی ہے۔رنگپور کے کوچ سہیل اسلام نے کہا کہ بابر کے سلہٹ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ میں کھیلنے کا امکان ہے۔ ٹیم نے پہلے ہی ان کی ذمے داریوں پلیئنگ پوزیشن کا تعین کر لیا گیا ہے، جس سے ٹیم فائدہ پہنچنے کی امید ہےاس سال کے بی پی ایل کے لیے رائیڈرز نے حکمت عملی کے ساتھ کئی نامور غیر ملکی اسٹار کرکٹرز کو سائن کیا ہے، جن میں بابر، وینندو ہسرنگا، اور متھیشا پتھیرانا شامل ہیں۔ بابر کی شمولیت سے ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ مضبوط ہونے کی امید ہے، خاص طور پر پچھلے میچ میں درپیش بیٹنگ چیلنجز کو دیکھتے ہوئے پاکستانی اسٹار ممکنہ طور پر نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے۔واضح رہے کہ پی سی بی نے بی پی ایل کے جاری سیزن کے لیے صرف تین قومی کرکٹرز کو این او سی دی ہے جس میں بابر اعظم، محمد رضوان اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو دبئی میں آئی ٹی ایل کھیلنے کی اجازت دی ہے۔رضوان کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کریں گے اور وسیم جونیئر کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں